Thursday, April 25, 2024

نوازشریف، شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ دار !!! اگر ذمہ داروں کو سزا مل جاتی تو پولیس گردی کے واقعات دوبارہ نہ ہوتے: ماڈل ٹاﺅن میں مقررین کا خطاب

نوازشریف، شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ دار !!! اگر ذمہ داروں کو سزا مل جاتی تو پولیس گردی کے واقعات دوبارہ نہ ہوتے: ماڈل ٹاﺅن میں مقررین کا خطاب
June 17, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے ذمہ دار ہیں اور انصاف کے حصول تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کو ایک سال مکمل ہونے پر منہاج القران سیکرٹریٹ کی گراﺅنڈ میں شہداءکی یاد اوران کے لواحقین کے ساتھ اظہاریکجہتی کےلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت عوامی تحریک کے کا رکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں مقصد بیریئرہٹانا نہیں بلکہ ہمیں سبق سکھانا اور تحریک کے مشن کو روکنے کی سازش تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ہم جن کو گنہگارسمجھتے ہیں پنجاب حکومت ان کو باوقار سمجھتی ہے۔ اگر ذمہ داروں کو سزا مل جاتی تو فیصل آباد، ڈسکہ اور راولپنڈی میں لوگ پولیس کی گولیوں کا نشانہ نہ بنتے۔ عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید نے کہا کہ شہداءکی اگلی برسی سے قبل حکومت نہیں رہے گی۔ جو گو نوازگو سے پیچھے ہٹے گا اس کی سیاست سمندرمیں غرق ہوجائے گی۔ مجلس وحدت المسلمین کے راجہ ناصر عباس، پیپلزپارٹی کے منظوروٹو، سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا اور شہداءکے لواحقین نے بھی خطاب کیا۔