Friday, April 19, 2024

نوازشریف سے مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے

نوازشریف سے مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے
June 8, 2019
 لاہور (92 نیوز) نوازشریف سے آج ملاقاتوں کا دن ہے۔ مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ملاقات کے لئے کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی۔ نواز شریف سے ملنے اہلخانہ کے علاوہ کوئی لیگی رہنما نہیں پہنچا۔ جیل کے باہر مسلم لیگ ن کے چند کارکن پہنچے جو نواز شریف کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ نواز شریف سے ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مختص ہے لیکن گزشتہ ہفتے عید کی چھٹیوں کے باعث ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ عید کے بعد ہفتے کا دن ملاقات کے لئے مختص کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز والد کے لئے گھر سے کھانا لے کر پہنچیں۔ مریم نواز نے ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا اور رہنمائی لی۔ نواز شریف نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔