Thursday, April 25, 2024

نوازشریف سے جاتی امرا میں لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی ملاقات

نوازشریف سے جاتی امرا میں لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی ملاقات
September 22, 2018
لاہور (92 نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف سے جاتی امرا میں لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی ملاقات کا سلسلہ جاری رہا۔ لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے بیگم کلثوم نواز کی تعزیت کی ۔ نواز شریف کی اہلیہ اور والد کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ رکن صوبائی اسمبلی مرزا جاوید کی جاتی امراء آمد ہوئی۔ مرزا جاوید نے میاں شریف، عباس شریف اور کلثوم نواز کی قبر پر پھول چڑھائے۔ ایم پی اے میاں عبدالرؤف بھی مرزا جاوید کے ہمراہ موجود تھے۔ میئر لاہور کرنل ر مبشر جاوید کی بھی جاتی امرا آمد ہوئی اور نوازشریف سے بیگم کلثوم نواز کی تعزیت کی۔ نواز شریف نے رہائی کے بعد پہلا جمعہ جاتی امرا فارم ہاؤس میں ادا کیا۔  لیگی کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی نماز جمعہ جاتی امرا میں نواز شریف کے ہمراہ ادا کیا۔ نماز جمعہ کے بعد بیگم کلثوم نواز کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ یوم عاشور کی مناسبت سے جاتی امرا میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ محفل میلاد میں میاں نواز شریف سمیت لیگی عہدیداران و کارکنان شریک ہوئے۔ میاں شریف، عباس شریف اور بیگم کلثوم نواز کی قبر پر نواز شریف نے حاضری دی اور فاتح خوانی کی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف ہفتہ کے روز پارٹی رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔ پیر کے روز مریم اور نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لیے اسلام آباد جائیں گے۔