Sunday, May 19, 2024

نوازشریف سے آج ملاقات کا دن ، کارکن جیل کے باہر جمع رہے

نوازشریف سے آج ملاقات کا دن ، کارکن جیل کے باہر جمع رہے
May 24, 2019
لاہور ( 92 نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف سے آج ملاقات کا دن ، کارکن جیل کے باہر  پہنچ گئے۔ العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف سے ملاقاتوں کا دن ہے ، مہنگائی سے تنگ جاویدہاشمی موٹروسائیکل پرآئے،خواجہ آصف انہیں میڈیا کیساتھ بات کرنے سے روکتے رہے،خود بھی نامناسب رویہ اختیارکیا ۔ رانا ثنااللہ نے کہا نواز شریف کو جیل میں بھی ملکی معیشت کی فکر ہے،غلط پالیسیوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا ۔ مشاہد اللہ  نے عمران خان آئی ایم ایف کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کاالزام لگادیا۔ العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ کوٹ لکھپت جیل کے قیدی سے ملاقاتوں کا دن ہے ، مسلم لیگ ن کے رہنما اپنے اپنے انداز میں اپنے قائد سے ملنے پہنچے۔ سینئررہنما جاویدہاشمی  پٹرول مہنگاہونے کا جواز اختیار کر کے موٹرسائیکل پرکوٹ لکھپت جیل پہنچے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےوزیراعظم عمران خان پر طنز کے تیزداغے اور کہاجیسے اسپتال خیرات سے چلتے ہیں ویسے ملک نہیں چلتا۔ خواجہ آصف جاویدہاشمی کو میڈیا کے ساتھ بات چیت سے منع کرتے رہے،صحافی کے سوال پر بھی نامناسب رویہ اختیارکیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور نوازشریف کادفاع بھی کرتے رہے۔ مشاہد اللہ خان نے حکومت پرتنقیدبھی کی وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے نشتربھی برسائے۔ نوازشریف سے ان کی والدہ شمیم اختربھی ملنے پہنچیں ، مریم نواز اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ والد سے ملنے جیل آئیں۔ ذرائع کے مطابق  نواز شریف نے رہنماؤں کو تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایت کر دی اور  کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی جلد از جلد مکمل کی جائے ،تنظیم سازی میں کسی کی سفارش نہ مانی جائے۔