Thursday, May 9, 2024

نوازشریف سیر سپاٹے کرتے ،بتاتےہیں حالت خراب ہے ، یاسمین راشد

نوازشریف سیر سپاٹے کرتے ،بتاتےہیں حالت خراب ہے ، یاسمین راشد
January 14, 2020
لاہور ( 92 نیوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ نواز شریف سیر سپاٹے کر رہے ہیں ، ان کے ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ ان کی حالت خراب ہے ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ نواز شریف کو صحت پر دی گئی ضمانت کی مدت 25 دسمبر کو ختم ہوئی ،27دسمبر کو نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے میڈیکل رپورٹ بھجوائی،رپورٹ کی بنیاد پر میڈیکل بورڈ کا اجلاس طلب کیا گیا، رپورٹ ایسا کچھ بھی نیا نہیں تھا، وہی پرانی باتیں تھیں، جن کا ہم کو پہلے ہی پتا ہے، رپورٹ میں نوازشریف کی پرانی طبی تشخیص بھجوائی گئی، میڈیکل بورڈ نے کہا کہ نوازشریف کی رپورٹس نامکمل ہیں۔ وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ  میں نے کل نواز شریف کو چائے پیتے دیکھا تو پھر ان کے معالج کو فون کیا  اور پوچھا کہ آپ کہتے ہیں نواز شریف کی حالت بہت خراب ہے اور وہ سیر سپاٹے کرتے پھرتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جس کے بارے میں کہا جا رہا ہو کہ وہ تشویش ناک حالت میں ہیں تو ان کے ساتھ تو ڈاکٹر کو ہر وقت ہونا چاہئے،ہوا خوری ریسٹورنٹ میں نہیں بلکہ باہر ہوتی ہے، مریم نواز بھی کہہ رہی ہیں کہ والد کی تیمار داری کیلئے جانا ہے ۔