Friday, March 29, 2024

نوازشریف ،زرداری نے بری طرح ملک کو نوچا،نتائج قوم بھگت رہی ہے ، شیخ رشید

نوازشریف ،زرداری نے بری طرح ملک کو نوچا،نتائج قوم بھگت رہی ہے ، شیخ رشید
November 24, 2018
پشاور( 92 نیوز) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری نے ملک کواس بری طرح نوچا ہے کہ نتائج اب قوم کو بھگتنا پڑ رہے ہیں، ریلوے کو لوگوں نے مفت کا مال سمجھا ہوا ہے ، کام چور کو فارغ کردیا جائے گا۔ وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد پشاور پہنچے تو کینٹ ریلوے اسٹیشن سمیت پشاور میں ریلوے کی حالت زار کا جائزہ لیا ۔ کینٹ اسٹیشن پر میڈیا سے بات چیت میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور آصف زرداری نے ملک کو بری طرح نوچا ہے ،  ریلوے کو مفت کا مال سمجھا گیا مگرعمران خان کی ہدایت پر اب کام چور کو نہیں چھوڑیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پشاور سے کراچی رحمان بابا ایکسپریس کا 25 دسمبر سے پہلے افتتاح کردیا جائےگا جب کہ موجودہ ٹرینوں کی تعداد 7 سے بڑھا کر 15 کی جائے گی۔