Thursday, March 28, 2024

نوازشریف، خاقان عباسی کیخلاف بغاوت کیس کی سماعت، سرل المیڈا کو نوٹس جاری

نوازشریف، خاقان عباسی کیخلاف بغاوت کیس کی سماعت، سرل المیڈا کو نوٹس جاری
June 29, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف بغاوت کی کارروائی کے لیے درخواست پر سماعت میں عدالت نے سرل المیڈا کو نوٹس جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ پر مشتمل جسٹس مظاہر باقر علی نقوی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے متنازع انٹرویو کو بنیاد بناتے ہوئے نشاندہی کی گئی کہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمی کے حلف کی پاسداری نہیں کی۔ شاہد خاقان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ ان کو عدالتی نوٹس موصول نہیں ہوئے. وہ اپنی نااہلی کی درخواست کے لیے کیلئے ہائیکورٹ آئے تو انہیں عدالتی کارروائی کے بارے میں علم ہوا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم عدالت کی عزت کرتے ہیں جب بھی بلایا گیا تو پیش ہونگے،انہوں نے کہا کہ الیکشن کے عمل کو متنازعہ نہیں ہونا چاہئے۔