Sunday, May 19, 2024

نوازشریف جیل میں موسیقی،آصف زرداری ڈانس کی کلاسز لیں گے ، فیاض الحسن چوہان

نوازشریف جیل میں موسیقی،آصف زرداری ڈانس کی کلاسز لیں گے ، فیاض الحسن چوہان
December 29, 2018
بہاولپور( 92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ  نوازشریف جیل میں موسیقی اور آصف زرداری جیل میں ڈانس کی کلاسز لیں گے، دوسروں کو دکھانے کےلیےآصف زرداری اورنواز شریف لڑتےتھے، کسی کرپٹ سیاستدان کی اب گنجائش نہیں، اب عمران خان کا دور ہے،اب کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اطلاعات نے مخالفین کو  نشانے پر لیا رکھا ، ان کا کہنا تھا کہ سابق دور میں مفاہمت کی سیاست چلتی رہی ،  مگر اب کوئی این آر او نہیں ہوگا عمران خان نہ ڈیل کریں گے ، نہ ڈھیل دیں گے ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  ماضی گزر گیا ، اب نظر مستقبل پر ہے ،جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کریں گے۔