Saturday, April 20, 2024

نوازشریف جس دن سچ بولیں گے وہ ان کا آخری دن ہوگا: اپوزیشن

نوازشریف جس دن سچ بولیں گے وہ ان کا آخری دن ہوگا: اپوزیشن
January 17, 2017

اسلام آباد (92نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف جس دن سچ بولیں گے وہ ان کا آخری دن ہوگا۔ شاہ محمو د قریشی کہتے ہیں کہ مخدوم علی خان کے کیس کوعدالت نے دفن کردیا۔ حکومت کا پردہ چاک ہو گیا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کاکہنا تھا کہ یہ چوروں کی حکومت ہے۔ اسمبلی میں کہتے ہیں کہ تلاشی لے لو اور سپریم کورٹ میں کہتے ہیں کہ استثنیٰ حاصل ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 3 روز سے وزیراعظم کے وکیل استثنیٰ سہارا لے رہے ہیں۔ وزیراعظم ہاﺅس اور انکے وکیل کے دلائل میں تضاد ہے۔ لگتا ہے حکومت کا پردہ لگتا چاک ہوگیا۔ اس موقع پر فواد چودری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ تمام ثبوت موجود ہیں جبکہ اوزیراعظم کے وکیل استثنیٰ مانگ رہے ہیں۔ استثنیٰ مانگنے کا مطلب ہے کہ وزیراعظم مجرم ہیں۔