Friday, March 29, 2024

نوازشریف جاوید لطیف کی گفتگو پرمعافی مانگیں: عمران خان

 نوازشریف جاوید لطیف کی گفتگو پرمعافی مانگیں: عمران خان
March 12, 2017
    نوشہرہ (92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جاوید لطیف کی گفتگو پرنواز شریف معافی مانگیں وہ انتطار کر رہے ہیں کہ نوازشریف جاوید لطیف جیسے سیاست دان کو اسمبلی سے باہر پھینک دیں۔ کہتے ہیں کہ اُن کے قاضی حسین احمد کے نظریات ملتے تھے ۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف پہنچے نوشہرہ جہاں اُنہوں نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کا افتتاح کیا اور افتتاحی تقریب سے دھواں دھار خطاب بھی کیا ۔ جاوید لطیف کے معاملے پر نوازشریف سے نہ صرف معافی کا مطالبہ کیا بلکہ کہا کہ وہ جاوید لطیف کو اسمبلی سے باہر بھی نکالیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر اُن کی پارٹی کا کوئی ایم این اے ایسا کرتا تو وہ اُسے پارٹی سے ہی نکال دیتے۔ کپتان نے کہا کہ اُن کے اور مرحوم قاضی حسین احمد کے نظریات ملتے تھے ۔ اُن سے پوچھا تھا کہ فضل الرحمن سے کیسے دوستی ہوئی۔عمران خان نے  ایک مرتبہ پھر خیبر پختونخواکی پولیس کے گن گائے اور کہا کے پی کی پولیس ایک مثالی پولیس بن چکی ہے۔ کے پی میں سب سے زیادہ پیسہ تعلیم پر خرچ کیا گیا ہے۔