Friday, April 26, 2024

نوازشریف تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے میری سٹی پہنچ گئے

نوازشریف تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے میری سٹی پہنچ گئے
December 13, 2015
اشک آباد (92نیوز) تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد آج ترکمانستان میں رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف میری سٹی پہنچ گئے‘ بھارت، افغانستان اور ترکمانستان کے رہنماو¿ں سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کےلئے میری سٹی پہنچ گئے۔ میری سٹی میں تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھاجائےگا۔ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت پر مشتمل ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعظم نوازشریف سمیت میزبان ملک کے صدر قربان علی محمدوف‘ افغان صدر اشرف غنی اور بھارتی نائب صدرمحمد حامدانصاری شرکت کریں گے۔