Friday, May 17, 2024

نوازشریف بھارت نواز تھے ، سابق ہائی کمشنر عبدالباسط کا الزام

نوازشریف بھارت نواز تھے ، سابق ہائی کمشنر عبدالباسط کا الزام
March 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے نوازشریف پر سنگین الزامات لگا دیئے۔ انہوں نے کہا نوازشریف بھارت نواز تھے۔

 سابق ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا سجن جندال نے کلبھوشن جادیو کیس میں نواز شریف اور مودی میں خفیہ پیغام رسانی میں اہم کردار ادا کیا۔ سرتاج عزیز، طارق فاطمی معذرت خواہ مائنڈ سیٹ رکھتے تھے۔ دونوں مشیر پاکستان کیلئے اسٹینڈ نہیں لیتے تھے۔ دونوں مشیر نریندر مودی کے خدشات دور کرنے پر تلے تھے۔ سیکریٹری اعزاز چودھری بھی ناقابت اندیش شخص تھے۔ اعزاز چودھری 2015 میں بھارت کیلئے سب کچھ کرنے کو تیار تھے۔