Monday, September 16, 2024

نوازشریف بند گلی میں پھنس چکے ہیں، نثار کھوڑو

نوازشریف بند گلی میں پھنس چکے ہیں، نثار کھوڑو
April 15, 2017
بدین (92نیوز)سندھ میں گرمی کی شدت کیا بڑھی سیاسی گرما گرمی میں بھی اضافہ ہوگیا پیپلزپارٹی نے بدین میں وفاق کے خلاف دھرنا دیا، نثار کھوڑو کہتے ہیں نوازشریف بند گلی میں پھنس چکے ہیں عوام کی عدالت میں جاکر مسائل پر آواز اٹھاتے رہیں گے اب سندھ کےہر ضلع میں احتجاج ھوگا۔ تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور سینئر صوبائی وزیر وزیراعلی سندھ کے زیراستعمال خصوصی ہیلی کاپٹر پر بدین  پہنچے وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ن لیگ حکومت نے آئینی اداروں کی توھین کی ہے۔اب سندھ کے لوگ ن لیگ کو سندھ کے پانی، بجلی گیس پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے۔ پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سینٹر عاجز دھامرا کا کہنا تھا کہ گو نواز گو کی ابتدا  بدین سے کردی ہے۔۔ ہم نواز شریف کے ساتھ نہیں بلکہ جمھوریت کے ساتھ کھڑے تھے۔ نثار کھوڑو کا مزید کہناتھا کہ سندھ حکومت  نوازشریف کوآئینہ دکھاتی رہے گی۔ نواز شریف الوداعی پارٹیوں میں سندھ کے لئے جھوٹے اعلان کر رہے ہیں جبکہ بدین کے لوگ ابھی تک وزیراعظم کی اعلان کردہ امداد کے منتظر ہیں.