Saturday, April 20, 2024

نوازشریف بحیثیت وزیراعظم حدیبیہ کیس پر اثر انداز ہوئے ، نیب

نوازشریف بحیثیت وزیراعظم حدیبیہ کیس پر اثر انداز ہوئے ، نیب
November 29, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) نیب نےحدیبیہ کیس میں سپریم کورٹ میں ایپل نہ کرنے کا ذمہ دار نواز شریف کو قرار دے دیا ۔
نیب حکام کے مطابق نواز شریف بحیثیت وزیراعظم حدیبیہ کیس پراثراندازہوئے ۔ نیب کی جانب سے سپریم کورٹ سے حقائق سامنے لانے کی استدعا کی گئی ۔
سپریم کورٹ میں درخواست ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب عمران خان نے دائر کی۔ درخواست میں نیب نے عدالتی حکم کے تین سال بعد اپیل دائر کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف حدیبیہ کیس میں اپیل دائر کرنے پر اثر انداز ہوئے۔ کسی کی غیر سنجیدگی کے باعث کیس کو تکنیکی بنیادوں پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہا کہ دوبارہ تحقیقات کی درخواست کو مسترد کرنا انصاف کو جھُٹلانے کے مترادف ہو گا۔ درخواست میں کیس میں ہونے والی تاخیر کو نظر انداز کر کے کیس دوبارہ کھولنے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ نے حدیبہ پیپر مل کیس میں نیب کی درخواست سماعت کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ اصل ریفرنس کا ہونا عدالت کےلئے ضروری ہے۔
عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 8 اور 8 اے منگوائے تھے ۔ اس کے علاوہ حدیبیہ پیپرملز کے ریکارڈ سمیت چیئرمین نیب کے تقرر کیلئے تعلیمی اہلیت کے معیار سے متعلق تفصیلات بھی طلب کیں تھیں۔