Sunday, May 19, 2024

نوازشریف اپنی غلطیوں کی وجہ سے مشکل میں آئے ، چودھری نثار

نوازشریف اپنی غلطیوں کی وجہ سے مشکل میں آئے ،  چودھری نثار
July 17, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہاکہ نوازشریف اپنی غلطیوں کی وجہ سے مشکل میں آئے  ، میں نے کہا تھا کہ نوازشریف آپ پھنس چکے ہیں ، اداروں سے محاذ آرائی نہ کریں ۔ راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار کا کہنا تھا کہ  فوج کا نواز شریف کے کیسز سے کوئی تعلق نہیں ، نواز شریف اپنی غلطیوں کے باعث مشکلوں میں پھنسے ہیں ۔ سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ نواز شریف سے کہا تھاکہ عدلیہ سے لڑائی نہ کریں ، انصاف مانگیں ، گالیاں نہ دیں ،  نوازشریف کے خلاف کیسز سے فوج کا کوئی تعلق نہیں ۔ چودھری نثار نے کہا کہ میرے حلقے کا مقابلہ کسی ایم این اے یا وزیر کے حلقے سےنہ کرو، میں نے فیصلہ کیا کہ الیکشن کسی پارٹی کے ٹکٹ سے نہیں بلکہ عوام کی ٹکٹ پر لڑنا ہے ، سب کو بتائیں گے، ووٹر کام کو عزت کس طرح دیتا ہے   اور ووٹ کی عزت کیا ہوتی ہے ۔