Friday, April 19, 2024

نوازشریف اور ڈاکٹر عبدالمالک میں ٹیلیفونک رابطہ، سانحہ مستونگ پر تبادلہ خیال، ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا: وزیراعظم

نوازشریف اور ڈاکٹر عبدالمالک میں ٹیلیفونک رابطہ، سانحہ مستونگ پر تبادلہ خیال، ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا: وزیراعظم
May 30, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان میں ٹیلیفونک رابطہ، سانحہ مستونگ پر تبادلہ خیال اور اے پی سی بلانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماوں کے درمیان سانحہ مستونگ اور صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سانحہ مستونگ کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریف کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ سانحہ مستونگ کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا اور دہشت گردی کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن کے قیام کےلئے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں۔ ایسے واقعات کو روکنے کےلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات کام کررہے ہیں۔ وزیراعظم نے سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں اور صوبائی حکومت سے اظہار افسوس کیا۔