Sunday, September 8, 2024

نوازشریف اور نریندر مودی کے درمیان ایک اور ملاقات کا امکان

نوازشریف اور نریندر مودی کے درمیان ایک اور ملاقات کا امکان
January 9, 2016
اسلام آباد (92نیوز) خطے میں قیام امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک متحرک ہو گئے۔ جنیوا ورلڈ اکانمک فورم میں نوازشریف اور نریندر مودی کے درمیان ایک اور ملاقات کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف 20 جنوری کو 5 روزہ سرکاری دورے پر سوئٹزرلینڈ جائیں گے جہاں پر وہ ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کرینگے۔ وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے۔ نوازشریف اپنے خطاب میں تجارت کے فروغ‘ دوطرفہ تعلقات اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور دیں گے اور فورم میں شرکت کرنے والے عالمی سربراہوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کی تو پھر دونوں وزراءاعظم کے درمیان ملاقات کا بھی قوی امکان ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خطے میں قیام امن دہشت گردی کے خاتمے اور دونوں ممالک کے درمیان تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایسی ملاقاتیں ضروری ہیں تاکہ دہشت گرد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔