Friday, March 29, 2024

نوازشریف اور نریندر مودی کل روس میں ملاقات کرینگے، دوطرفہ تعلقات اور باہمی مسائل پر گفتگو ہو گی

نوازشریف اور نریندر مودی کل روس میں ملاقات کرینگے، دوطرفہ تعلقات اور باہمی مسائل پر گفتگو ہو گی
July 9, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کل روس کے شہر یوفا میں ہوگی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک بھارت تعلقات اور باہمی مسائل کے ہر پہلو پر بات چیت ہوگی۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان کل ملاقات ہو رہی ہے، پاک بھارت تعلقات سے متعلق تمام امور پر بات ہوگی۔ افغان حکومت اور تحریک طالبان افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ فریقین کے نمائندے اپنی قیادت کی جانب سے مینڈیٹ لیکر آئے تھے۔ پہلا موقع ہے کہ دونوں کے درمیان براہ راست مذاکرات ہوئے، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات اچھے ماحول میں ہوں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف روس، چین، افغانستان کے صدور سے بھی ملیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے مستقل رکن کا درجہ مل جائے گا۔