Tuesday, April 16, 2024

نوازشریف اور نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے

نوازشریف اور نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے
July 7, 2015
اسلام آباد (92نیوز) دفترخارجہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف اوربھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات طے پا چکی ہے۔ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے روس کے شہر یوفا میں ہونے والے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوگی۔ دونوں ممالک کی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے سربراہ اجلاسوں کے موقع پر کسی بھی ملاقات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تاہم وزیراعظم کی رکن ممالک کے سربراہان کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں کا شیڈول تیار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کے حتمی طور پر طے پا جانے کے حوالے سے لا علمی کا اظہار کیا۔