Friday, April 26, 2024

نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن کا سینیٹ انتخابات میں مربوط حکمت عملی کے تحت حصہ لینے پر اتفاق

نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن کا سینیٹ انتخابات میں مربوط حکمت عملی کے تحت حصہ لینے پر اتفاق
February 11, 2021

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن بھی سینیٹ الیکشن کے لیے متحرک ہو گئی۔ نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں سینیٹ انتخابات میں مربوط حکمت عملی کے تحت حصہ لینے پر اتفاق کیا گیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن ، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہو ا ہے۔ تینوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال، پی ڈی ایم کی تحریک اور سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات میں مربوط حکمت عملی کے تحت حصہ لینے پر اتفاق کیا۔ ویڈیو لیک کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار پر صدارتی آرڈینس کو تسلیم نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پی ڈی ایم کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے کام کرنا ہوں گا۔ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ بھرپورانداز میں کرنے اور دھرنا دینے کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔ اسلام آباد میں سرکاری ملازمین پر شیلنگ اورلاٹھی چارج پر بھی افسوس ظاہر کیا گیا۔