Saturday, April 20, 2024

نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

نوازشریف اور مریم نواز کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج
October 5, 2020
 لاہور (92 نیوز) نوازشریف اور مریم نواز کےخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ شہری کی درخواست پر تھانہ شاہدرہ لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا۔ شاہد خاقان، خواجہ آصف، سعد رفیق، رانا ثنااللہ، احسن اقبال سمیت ن لیگ کی مرکزی قیادت بھی ایف آئی آر میں نامزد ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق نواز شریف سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان اور  اداروں کو بدنام کر رہے ہیں۔ ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کے لیے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ استفسار کیا کہ درخواست گزار کا کون سا بنیادی حق متاثر ہوا۔ سیاسی نوعیت کے معاملات میں کیوں عدالت کو ملوث کرنا چاہتے ہیں؟ ۔ عدالت نے وکیل کو پارلیمنٹ کے خلاف بات کرنے سے روک دیا۔