Tuesday, April 23, 2024

نوازشریف اور مریم نواز جاتی امرا پہنچ گئے

نوازشریف اور مریم نواز جاتی امرا پہنچ گئے
November 6, 2019
 لاہور (92 نیوز) نوازشریف اور مریم نواز جاتی امرا پہنچ گئے۔ نوازشریف کی رہائشگاہ پر انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کر دیا گیا۔ نوازشریف کو شریف میڈیکل سٹی کے اسپیشل میڈیکل بورڈ کی زیر نگرانی سروسز اسپتال سے منتقل کر دیا گیا۔ اسپیشل بورڈ نوازشریف کی بیماری کا تفصیلی جائزہ لے گا۔ https://twitter.com/Dr_Khan/status/1192014834318991361 نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ٹویٹ میں کہا نواز شریف کیلئے انتہائی نگہداشت یونٹ قائم کر دیا گیا۔ انتہائی نگہداشت یونٹ 24 گھنٹے کام کرے گا۔ انہوں نے کہا نواز شریف کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 26 ہزار ہے۔ ادھر مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نواز شریف کی رہائشگاہ جاتی امراء میں انتہائی نگہداشت وارڈ قائم کی گئی ہے ۔ ڈاکٹروں نے ان کی صحت کے پیش نظر ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔مریم اورنگزیب نے بتایا کہ قائم کردہ آئی سی یو میں وینٹی لیٹر اور کارڈیک آئی سی یو کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔