Thursday, May 9, 2024

نوازشریف اور شہباز شریف کے لندن میں حکومت کیخلاف اہم رابطے

نوازشریف اور شہباز شریف کے لندن میں حکومت کیخلاف اہم رابطے
January 25, 2020
لندن (92 نیوز) حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی نئی صف بندی  کے لیے نوازشریف اور شہباز شریف نے لندن میں حکومت کے خلاف اہم رابطے شروع کر دیئے۔ مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت کی شریف خاندان کی قریبی شخصیت سے ملاقات کی بھی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی بجائے اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے طور پر حکومت مخالف مہم شروع کر رہی ہیں۔ حکومت کے خلاف ایسی احتجاجی تحریک چلائی جائے گی کہ ہر سطح پر حکومت کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑے۔ ادھر وزیراعظم عمران خان نے کسی صورت کمپرومائز نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔