Friday, April 26, 2024

نوازشریف اور شاہد خاقان میں ملاقات، بلوچستان مین نئی حکومت کی تشکیل پر غور

نوازشریف اور شاہد خاقان میں ملاقات، بلوچستان مین نئی حکومت کی تشکیل پر غور
January 9, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ثنا اللہ زہری کے بعد بلوچستان کس کے سپرد کیا جائے  ن لیگ نے بھی سر جوڑ لیے۔

نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں بلوچستان میں نئی حکومت کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن بلوچستان اسمبلی کوقائد ایوان منتخب کرنے کا موقع دینے کی تجویز  زیر غور آئی ۔

نواز شریف نے محمود خان اچکزئی اور قریبی رفقاسے مشاورت کے بعد فیصلہ کر لیا ۔