Sunday, September 8, 2024

نوازشریف اور جنرل راحیل شریف کی کوئٹہ آمد !!! وزیراعظم نے گورنر ہاوس میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

نوازشریف اور جنرل راحیل شریف کی کوئٹہ آمد !!! وزیراعظم نے گورنر ہاوس میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
August 6, 2015
کوئٹہ (92نیوز) وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچ گئے۔ وزیراعظم نے کئی منصوبوں کاسنگ بنیاد رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تو وفاقی وزراءچودھری نثار علی خان اور عبدالقادر بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ترقیاتی منصوبوں میں منگی ڈیم، زرعی یونیورسٹی اور سمنگلی روڈ فلائی اوور شامل ہیں۔ اس موقع پر بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بھی موجود تھے۔ سنگ بنیاد کے تقریب کے بعد وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک اور گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جبکہ 55 مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کی منظوری دی جائے گی۔