Thursday, May 9, 2024

نوازشریف، آصف زرداری خاندان کی کوئی سیاست نہیں رہی، شیخ رشید

نوازشریف، آصف زرداری خاندان کی کوئی سیاست نہیں رہی، شیخ رشید
August 8, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف، آصف زرداری خاندان کی کوئی سیاست نہیں رہی، پہلے ہی کہا تھا عید کے بعد نیب ان کو بلائے گا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان سب کے کیس بڑے سنجیدہ نوعیت کے ہیں، تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کدھر گئی اے پی سی، کہا کہ نوازشریف واپس نہیں آرہے۔ انہوں نے ایم ایل ون منظوری پر قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ دو لاکھ افراد کو روزگار ملے گا، 30 اگست سے پہلے پہلے ٹینڈر ہوجائے گا۔ میں عمران خان سے سوار یا منگل کو ملاقات کروں گا۔ کوشش ہے چینی صدر افتتاح کریں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت سے اجازت ملنے باوجود صرف 5 ٹرینیں بحال کریں گے۔ سوموار سے ٹرینیں کھولنے جارہے ہیں۔  بدر ایکسپریس، فرید ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس کھولنے جا رہے ہیں۔ ملک بھر میں ٹرینوں کی بحالی کا عمل مرحلہ وار اور ڈیمانڈ کے مطابق کیا جائے گا۔