Saturday, April 27, 2024

نوازشریف 2018 میں وزیراعظم نہیں ہوں گے: شیخ رشید

نوازشریف 2018 میں وزیراعظم نہیں ہوں گے: شیخ رشید
January 8, 2017

لاہور (92نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مایوسی کفر ہے، سپریم کورٹ سے انصاف ضرور ملے گا۔ سپریم کورٹ کرپشن کے خلاف دیوار چین ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ نوٹ چھاپنے والی مشینیں نوازشریف کے آگے ہاتھ جوڑ کر کھڑی ہو گئی ہیں۔ اگر ملک میں کرپشن نہ ہو تو ہر سال ایک سی پیک بن سکتا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے پیشگوئی کی کہ نوازشریف 2018 میں وزیراعظم نہیں ہوں گے۔ ضرورت پڑی تو ایک دھرنا اور دیں گے۔ زرداری بلاول پر بھاری نہ ہوتے تو گرینڈ الائنس بن سکتا تھا۔ سپریم کورٹ سےہی احتساب کا پرچم بلند ہو گا۔ انہوں نے کہا اورنج لائن منصوبہ صرف کرپشن کا پروگرام ہے۔ جس اسمبلی کا سپیکر ایازصادق ہو گا وہ خاک نتائج دے گی۔