Saturday, April 20, 2024

نواز،زرداری اپنا آخری الیکشن لڑ چکے،ان کی سیاست پیسے بچانے تک رہ گئی،فواد چودھری

نواز،زرداری اپنا آخری الیکشن لڑ چکے،ان کی سیاست پیسے بچانے تک رہ گئی،فواد چودھری
December 11, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ  نوازشریف اور آصف زرداری اپنا آخری الیکشن لڑ چکے ہیں، ان کی سیاست  اب اپنے پیسے بچانے تک رہ گئی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے   وزیراطلاعات فواد چودھری  نے نواز شریف اور آصف زرداری پر کڑی تنقید کی ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  نوازشریف نے علاج کیلئے کروڑوں روپے سرکاری خزانے سے خرچ کئے، جاتی امرا کی ایک ایک اینٹ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے لگی۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ  ماضی کے حکمرانوں نے قوم کے پیسے سے عیاشی کی۔ ان کو اب صرف یہ سسپنس ہے کہ ان کی آخری زندگی جیل میں گزرے گی یا گھر ۔