Friday, April 19, 2024

نوازتین بار وزیراعظم بن سکتے ہیں توکپتان دلہا کیوں نہیں ،شہری حلقے

نوازتین بار وزیراعظم بن سکتے ہیں توکپتان دلہا کیوں نہیں ،شہری حلقے
January 7, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) عمران خان کی شادی کی خبریں گرم ہوئیں تو عوام نے بھی آزادی اظہار رائے کا خبو فائدہ اٹھایا اور اپنا اپنا اظہار رائے کردیا۔

ایک شہری نے کہا کہ جب نواز شریف تین بار وزیر اعظم بن سکتے ہیں تو عمران خان دلہا کیوں نہیں ؟۔

کوئی بولا لیڈر تین، تین شادیاں کریں تو ان کے ماننے والے کیا سوچیں گے؟۔

ایک شہری نے کہا کہ عمران خان اور نوازشریف میں باریوں کامقابلہ ہے ۔

کہنے والے ایک قدم اور آگے بڑھے اورعمران خان کی پہلی دوشادیوں کی ناکامی بیویوں کی بے وفائی قراردے دی ۔

کچھ لوگوں نے تو عمران خان کو’’لو گرو‘‘ قرار دے دے دیا۔

شہری  عمران خان کی شادی کے فیصلے کوان کاذاتی معاملہ قراردیتے ہیں  مگراس تجویز پرمتفق ہیں کہ عمران خان کوتیسری شادی کرنی چاہئے۔