Thursday, April 25, 2024

نوازاورمریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی خبروں میں صداقت نہیں ،ترجمان وزارت داخلہ

نوازاورمریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی خبروں میں صداقت نہیں ،ترجمان وزارت داخلہ
July 10, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے  متعلق  ترجمان وزارت داخلہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ  ہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ ترجمان وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ ان کے وطن واپس آنے پر کیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نام ای سی ایل میں ڈالنے کا جائزہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی  لے گی اور حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی ۔