Sunday, May 19, 2024

  نواز کابینہ تاحال مستقل وزیر خارجہ سے محروم

   نواز کابینہ تاحال مستقل وزیر خارجہ سے محروم
June 12, 2015
اسلام آباد(92نیوز)برما پر سفارتی دباؤ،افغان پالیسی اور اب بھارت سے تعلقات ان سب معاملات کو دیکھنے کے لئے ایک عدد وزیر خارجہ کی ضرورت ہےجو کہ نواز کابینہ میں کوئی ہے ہی نہیں آخر کب تک یہ اہم عہدہ خالی رہے گا یہ سوال سفارتی حلقوں میں گردش کرنے لگاہے۔ تفصیلات کے مطابق کسی بھی ملک میں سب سے اہم وزارت ہے خارجہ امور کی کیا نواز شریف کی کابینہ میں کوئی ایسا وزیر نہیں جو اس عہدے کا اہل ہو؟ یہ ہے وہ سوال جو اب گردش عام ہے ،گیارہ مئی دو ہزار تیرہ کے بعد اقتدار کی کرسی پر براجمان نون لیگی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس ہر وزارت کا ماہر وزیر موجود ہےلیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وزارت خارجہ کب تک اپنے باقاعدہ سر پرست اعلیٰ کی راہ تکتی رہے گی۔ بھارت سے تعلقات ایک مرتبہ پھر کشیدگی کے بھنور میں پھنس چکے ہیں ماضی میں جب بھی تعلقات کشیدہ ہوئے وزیر خارجہ نے اہم کردار ادا کیالیکن اب ایسا کچھ بھی نہیں۔ عوام پوچھتے ہیں کیا وزیر اعظم کو کسی پر اعتبار ہی نہیں یا کوئی موزوں شخصیت ملتی ہی نہیں !!