Saturday, April 20, 2024

نواز مودی ملاقات میں کشمیر پر بات ہونا چاہیے تھی،میرواعظ ،پاکستان استصواب رائے کی حمایت جاری رکھے گا : پاکستانی سفیر

نواز مودی ملاقات میں کشمیر پر بات ہونا چاہیے تھی،میرواعظ ،پاکستان استصواب رائے کی حمایت جاری رکھے گا : پاکستانی سفیر
July 21, 2015
نئی دہلی(92نیوز)نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عید ملن پارٹی میں حریت رہنماؤں نے شرکت کی،میرواعظ عمر فاروق کہتے ہیں نواز، مودی ملاقات میں کشمیر پر بات ہونا چاہیے تھی جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہاپاکستان استصواب رائے کےلئے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشن کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں حریت رہنماؤں نےخصوصی طور پر شرکت کی۔ عید ملن پارٹی کے موقع پرکشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ کشمیری پاک بھارت مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں،،،،نواز، مودی ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات ہونی چاہیےتھی۔ بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک بہت جلد مخالفت چھوڑ کر باہمی تعاون کی راہ اختیار اور باہمی مسائل کو حل کرینگے۔ انہوں نے عید ملن پارٹی میں حریت رہنماؤں کا شرکت کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا، قبل ازیں بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عید ملن پارٹی میں  شرکت سے معذرت کر لی تھی، ان کا موقف تھا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات نہیں کی گئی جس پر انہوں نے دکھ کا اظہار بھی کیا تھا۔