Thursday, May 9, 2024

نواز، شہباز ملاقات، 27 اکتوبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی ہدایت

نواز، شہباز ملاقات، 27 اکتوبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی ہدایت
October 19, 2019
لاہور (92 نیوز) نوازشریف سے شہبازشریف کی نیب ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ہوئی، مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے حوصلے بلند تھے، شہبازشریف نے فضل الرحمان سے ملاقات اور دیگرامور پر بریف کیا، نوازشریف نے 27 اکتوبر کو کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کی ہدایت کردی۔ انہوں نے بتایا کہ شہبازشریف کی جانب سے 27 اکتوبر کوملک گیر سطح پر یوم سیاہ منانے کے فیصلے کی تائید کی گئی ہے۔ تمام قائدین، رہنما اور کارکنان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔