Friday, September 20, 2024

نواز شریف،مریم کی عدلیہ مخالف تقاریر،پیمرا سے کارروائی رپورٹ طلب

نواز شریف،مریم کی عدلیہ مخالف تقاریر،پیمرا سے کارروائی رپورٹ طلب
February 22, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) نوازشریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کیخلاف لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا سےکارروائی کی رپورٹ مانگ لی۔

عدالت کی جانب سے پیمر اکو 28 فروری تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ۔

سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی نے عدلیہ پر تنقید وتیرہ بنالیا۔

درخواست گزار اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ پیمرا نے کوئی کارروائی نہیں کی۔