Friday, March 29, 2024

نواز شریف کے پی کے میں کرپشن ثابت نہ ہونے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں: عمران خان

نواز شریف کے پی کے میں کرپشن ثابت نہ ہونے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں: عمران خان
March 28, 2015
مردان(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پی کے میں کرپشن ثابت نہ ہونے پربوکھلاہٹ کا شکا رہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان میں ریونیوریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ مال کے تمام ریکارڈکی کمپوٹرائزیشن پر کام کی رفتار تیز کر دی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ پٹوار خانوں میں کر پشن ختم ہوگئی ہے اور وہ وقت گیا جب پٹواری خطیر رقم دے کر اپنی مرضی کی تقرری کرواتا تھا ۔انہوں نے کہا اب بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے اہلکار اپنی حاضری لگوائیںگے جس سے کرپشن کا خاتمہ ہو گا۔ عمران خان نے افتتاح کے مو قع نو از شریف کو بھی آڑے ہا تھو ں لیتے ہوئے کہا کہ  انہیں خیبر پختون خوامیں کوئی سفارشی افسر نظرآیا اور نہ ہی کوئی سفارشی تھانہ اس لئے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔