Tuesday, May 21, 2024

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں بہتری آنا شروع

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں بہتری آنا شروع
October 23, 2019
لاہور ( 92 نیوز) نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں بہتری آنا شروع ہوگئی، چوتھی میگا کٹ لگنے کے بعد پلیٹ لیٹس کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرگئی، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے نوازشریف کی صحت بہتر ہورہی ہے، علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ نوازشریف کی صحت یابی کے لیے سروسزاسپتال کے باہر بکروں کاصدقہ دیاگیا ، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد تیس ہزار سے زیادہ ہوگئی۔ اب تک چارپلیٹ لیٹس یونٹ لگ چکے مزید مزید دوپلیٹ لیٹس یونٹس کاانتظام کرلیاگیا ۔ سروسز اسپتال میں نواز شریف کے لیے عارضی کارڈیک یونٹ بھی قائم  کیاگیاہے ، ان کے کمرے میں ای سی جی مشین، ای سی جی مانیٹر، اینڈوسکوپی مشین بھی نصب کی گئی ہے ۔ دل کے عارضے کے لیے پی آئی سی کے سینئر کارڈیالوجسٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی ، نئے روسٹرکے مطابق نوازشریف کے لئے تین شفٹوں میں اکیس ڈاکٹرڈیوٹی سرانجام دیں گے ، ڈاکٹرز کی ٹیم چوبیس گھنٹے نوازشریف کے لیے موجود رہے گی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اورجنید صفدر نوازشریف کی عیادت کے لیے سروسز اسپتال پہنچے۔