Wednesday, April 24, 2024

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 51 ہزار ہو گئے

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 51 ہزار ہو گئے
October 31, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں مزید اضافہ ہو گیا  ،نئی سی بی سی رپورٹ کے مطابق پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھنے کی تصدیق ہو گئی ۔ گزشتہ  24 گھنٹوں میں  نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں  16 ہزار کا اضافہ ہوا ،  نئی سی بی سی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس  51 ہزار ہو گئے  ہیں  ۔ گزشتہ روز نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی رپورٹ 35 ہزار آئی تھی ،  میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کااسٹیرائیڈ  سے  علاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔