Saturday, April 20, 2024

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 35 ہزار ہو گئے

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس 35 ہزار ہو گئے
October 30, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) نواز شریف کی صحت میں بہتری کی سرتوڑکوششیں جاری ہیں ، پلیٹ لیٹس میں معمولی اضافہ تعداد 35 ہزارہوگئی، پی کے ایل آئی سے پیٹ اسکین کروانے کافیصلہ کرلیاگیا،مسلم لیگ ن کے قائد نے  چھوٹے بھائی  کو آزادی مارچ کے لئے اسلام آباد جانے کامشورہ دیا مگر  شہبازشریف بھائی کی علالت کے باعث جانے کوتیارنہیں ۔ قائد ن لیگ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں اتارچڑھاؤجاری ، ذرائع کے مطابق پلیٹ لیٹس کی تعداد معمولی اضافہ ہوا،آخری رپورٹ کے مطابق پلیٹ لیٹس پینتیس ہزارتھے ۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کا  پی کے ایل آئی سے پیٹ سکین کروانے کا فیصلہ کرلیاگیا، بلڈ شوگر لیول نارمل ہونے پرپیٹ اسکین ہو گا ، پلیٹ لیٹس  بڑھانے والے انجکشن کا کورس مکمل ہونے کےبعد اسٹرائیڈز سے علاج جاری ہے ۔ میڈیکل بورڈ کےمطابق نواز شریف نےمنگل کی رات دانتوں کی فلنگ میں مسئلےکی نشاندہی کی جس پر ڈینٹل اوپی ڈی میں ڈاکٹر بابر سبزواری نےنئی فلنگ کی ، نواز شریف نو دن کے بعد وارڈ سے نکلے اور خود چل کر وارڈ تک گئے ۔ شہباز شریف نے اسپتال میں بڑے بھائی کی عیادت کی ، ذرائع کے مطابق نوازشریف نے شہبازشریف کو آزادی مارچ کے لئے اسلام آباد جانے کامشورہ دیا  ، تاہم شہبازشریف بڑے بھائی کی علالت کی وجہ سےجانے کے لیے رضا مند نہیں۔