Saturday, May 18, 2024

نواز شریف کے پاس منی ٹریل نہیں تھی ، قوم فیصلے کی منتظر تھی ، شیخ رشید

نواز شریف کے پاس منی ٹریل نہیں تھی ، قوم فیصلے کی منتظر تھی ، شیخ رشید
December 24, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کے پاس منی ٹریل نہیں تھی ، قوم فیصلے کی منتظر تھی ۔ فیصلے تک پہنچنے میں اس کیس کو ڈھائی سال لگ گئے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ  عمران خان سادہ آدمی ہیں ، مخالفین کی چالاکیوں کو نہیں سمجھتے، عمران خان کی مہربانی ہے کہ وہ میری بات سنتا ہے ،جس دن مجھے سزا ہوئی میرے پیچھے کوئی ایم این اے نہیں تھا ۔ مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سزا کے فیصلے کےبعد ایک گھنٹے میں ٹویٹس کی بہار آگئی۔ شیخ رشید  کا کہنا تھا کہ عدالت میں پروجیکٹر پر دیکھا گیا فریال صاحبہ نے کوئی جگہ نہیں چھوڑی،ان چوروں کی منی لانڈرنگ کی وجہ سے عمران خان کی حکومت معاشی بدحالی کا شکار ہوئی ہے ،یہ معاشی بدمعاش ہیں ۔