Saturday, April 20, 2024

نواز شریف کے پاس اپیل کیلئے کوئی گراؤنڈ موجود نہیں ، فواد چودھری

نواز شریف کے پاس اپیل کیلئے کوئی گراؤنڈ موجود نہیں ، فواد چودھری
August 6, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے نواز شریف کے پاس اپیل کیلئے کوئی گراؤنڈ موجود نہیں۔

فواد چودھری نے کہا نواز شریف ویزا میں توسیع کیلئے جھوٹ بولیں گے تو برطانیہ میں سزا ہو سکتی ہے۔ وہ بیمار نہیں ہیں، پہلے بھی جھوٹ بول کر ویزا لیا تھا۔ نواز شریف پاکستانی سفارت خانے سے عارضی دستاویزات لے کر آجائیں۔ پاکستان واپس آئیں اور عدالتوں میں اپنے مقدمات کا سامنا کریں۔

واضح رہے برطانیہ نے نواز شریف کے ویزے میں توسیع سے انکار کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق برطانوی ہوم آفس نے نواز شریف کے ویزے میں توسیع سے انکار پاسپورٹ کی تجدید نہ ہونے پر کیا تھا ۔ چند روز قبل ویزا سے انکار ہونے پر نواز شریف کے وکلا کی ٹیم نے اپیل دائر کر دی تھی۔

فیملی ذرائع کا کہنا ہے نواز شریف کا برطانیہ میں قیام ابھی بھی قانونی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پاس برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کا آپشن موجود ہے۔