Thursday, April 25, 2024

نواز شریف کے پارٹی صدر بننے سے متعلق سپریم کورٹ آج فیصلہ کرے گی

نواز شریف کے پارٹی صدر بننے سے متعلق سپریم کورٹ آج فیصلہ کرے گی
November 22, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف کے پارٹی صدر بننے کے معاملہ میں سپریم کورٹ الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کے خلاف درخواستوں کے قابل سماعت ہونے سے متعلق آج فیصلہ کرے گی۔
اس حوالے سے رجسٹرار سپریم کورٹ نے شیخ رشید، پیپلز پارٹی اور جمشید دستی سمیت 9 درخواستوں پر اعتراض لگایا تھا اور درخواست گزاروں نے رجسٹرار کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار چیمبر میں درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کی سماعت کریں گے۔