Sunday, April 28, 2024

نواز شریف کے وطن چھوڑنے پر بہت رنج ہے ، گورنر سندھ ‏

نواز شریف کے وطن چھوڑنے پر بہت رنج ہے ، گورنر سندھ ‏
November 19, 2019
کراچی ( 92 نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل  نے کہا کہ نواز شریف کے وطن چھوڑ کر جانے پر  مجھے بہت رنج ہے ، دعا ہے کہ وہ صحتیاب ہو کر جلد آئیں اور حساب دیں ۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہماری بانڈ کی شرط کو رد کردیا، عدالت کا فیصلہ سر آنکھوں پر، کسی کواین آر او دیا اور نہ ہی ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے دھرنا فیل ہوچکا، آہستہ آہستہ یہ دھرنا ختم ہوتا جارہا ہے،  یہ لوگ سڑکیں بند کر رہے  ہیں ، وہاں عوام پریشان ہیں اور وہ خود ان سے نمٹ رہے ہیں، اتحادیوں کے ساتھ ہمارا کوئی مسئلہ نہیں۔