Friday, May 17, 2024

نواز شریف کے وارنٹس کی تعمیل بارے اہم دستاویزات حکومت کو موصول

نواز شریف کے وارنٹس کی تعمیل بارے اہم دستاویزات حکومت کو موصول
October 5, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نواز شریف کے وارنٹس کی تعمیل کا معاملہ، وفاقی حکومت کو پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے اہم دستاویزات موصول ہوگئیں۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے موصول ہونے والی دستاویزات اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس میں جمع کرادی گئیں۔ دستاویزات میں رائل میل کے ذریعے وارنٹس کی تعمیل کی آن لائن رسیدیں شامل ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ 7 اکتوبر کو نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کرے گی۔