Friday, May 17, 2024

نواز شریف کے معائنے کیلئے محکمہ داخلہ نے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا

نواز شریف کے معائنے کیلئے محکمہ داخلہ نے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا
January 26, 2019
لاہور (92 نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قید کی سزاکاٹنے والے نوازشریف کے طبی معائنے کے لئے محکمہ داخلہ نے نواز شریف کے طبی معائنے کیلئے نیامیڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا۔ میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر حامد، ڈاکٹر طلحہ بن نذیر، ڈاکٹر شاہد حمید شامل ہیں۔ پروفیسرڈاکٹر عبدالحمید صدیقی ، ڈاکٹر سجاد حمید بھی بورڈمیں شامل ہیں۔ پروفسیر عبدالحمید صدیقی کا تعلق آرمڈ فورسز انسی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی روالپنڈی ،پروفیسر طلحہ بن نذیر کا تعلق روالپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ہے۔ میڈیکل بورڈ نواز شریف کا طبی معائنہ کرے گا۔ محکمہ صحت کو میڈیکل بورڈ کے متعلق مراسلہ ارسال کیا گیا تھا، نئے میڈیکل بورڈ کا فیصلہ نواز شریف کی صحت کے پیش نظر کیا گیا تھا۔