Thursday, May 9, 2024

نواز شریف کے سابق پرسنل سیکرٹری بھی نیب کے ریڈار پر آگئے

نواز شریف کے سابق پرسنل سیکرٹری بھی نیب کے ریڈار پر آگئے
October 2, 2019
کراچی ( 92 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری بھی نیب کے ریڈار پر آگئے،نیب نے سعید مہدی، پی ایس او کےسینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ عرفان خلیل قریشی سمیت چھ افراد کے خلاف ریفرنس دائرکردیا۔ سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا چونا لگانے والے نیب کےسکنجے میں آگئے ، نیب نےسابق وزیرا عظم نواز شریف  کے سابق پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔ پی ایس او کےسینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ عرفان خلیل قریشی،سابق ایم ڈی نعیم یحیٰ اورذوالفقار علی جعفری کوبھی ملزم نامزد کیاگیاہے۔ملزمان نے ن لیگ کے دور حکومت  میں پیڑول کی مد میں قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ سندھ ہائیکورٹ میں جمع کروائی جانےوالی تفصیلات میں بتایا گیا کہ ملزمان پی ایس او کا پیٹرول غیر قانونی طور پر نجی کمپنی کو دیتے رہے جس سے قومی خزانے کو 56 ارب روپے سے زائد کانقصان ہوا۔