Saturday, April 20, 2024

نواز شریف کے دورہ امریکا سے دوطرفہ تعلقات بہتر ہونگے : ہیلینا وائٹ

نواز شریف کے دورہ امریکا سے دوطرفہ تعلقات بہتر ہونگے : ہیلینا وائٹ
October 20, 2015
واشنگٹن(92نیوز)امریکہ میں  پاک افغان ڈیسک کی ترجمان ہیلینا  وائٹ نے کہاکہ  وزیر اعظم نوازشریف کے دورہ امریکا سے  دو طرفہ تعلقات بہترہوں گے دورے کے دوران پاکستان کے ایٹمی پروگرام اورپاک بھارت کےدرمیان تناؤ پربھی بات ہوگی۔ نائینٹی ٹو نیوز کے پروگرام ہم دیکھیں گے کی میزبان اور ایڈیٹر کرنٹ افئیرز عاصمہ شیرزای سے  خصوصی بات کرتے ہوئےہیلینا وائٹ نے کہا کہ   پاکستانی وزیراعظم نوازشریف اورامریکی صدر باراک اوباما کی ملاقات میں توانائی،معشیت اورسکیورٹی کےامورپربات ہوگی اور یہ دورہ دونوں  ملکوں کےلئے فائدہ مند ثابت ہوگا ۔ ہیلینا وائٹ نے بتایا کہ وزیر اعظم   نواز شریف سےپاکستان اوربھارت کےدرمیان  حالیہ تناؤ پربھی بات کی جائے گی۔ ہیلینا وائٹ کا کہنا تھا کہ  پاک بھارت سکیورٹی فورسزکےمذاکرات خوش آئند ہیں، دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کوخوش آمدیدکہیں گے۔