Friday, April 19, 2024

نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے سے ووٹ کی اہمیت بڑھ گئی ہے، خواجہ آصف

نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے سے ووٹ کی اہمیت بڑھ گئی ہے، خواجہ آصف
July 8, 2018
سیالکوٹ (92 نیوز) ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے سے ووٹ کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ سیالکوٹ کے علاقہ احمد پورہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف فیصلہ کمزور دلیلوں پر مشتمل ہے ۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ عجیب فیصلہ ہے جسکی سزا پاکستان میں اور جرمانہ برطانوی کرنسی میں ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی پاکستان سے محبت ہی نوازشریف کاجرم ہے۔ انکا تحریک انصاف کے بارے میں کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف میں شامل تمام لوگ بہروپیے ہیں۔