Tuesday, May 21, 2024

نواز شریف کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

نواز شریف کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
January 20, 2020
کراچی ( 92 نیوز) نواز شریف کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا، سندھ ہائیکورٹ میں نواز شریف کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست گزار نے کہا کہ برطانیہ جانے سے قبل سخت بیمار اور جان جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا لیکن برطانیہ پہنچتے ہی نواز شریف چہل قدمی کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ نواز شریف کے خلاف شہری نے دائر درخواست میں کہا کہ برطانیہ میں نواز شریف کی ہوٹل میں کھانا کھانے کی تصاویر منظر عام پر آئیں ،برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانے سے تحقیقات کرائی جائیں ،  سفارت خانے کے ذریعے نواز شریف کی تمام مصروفیات کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ  خدشہ ہے کہ برطانیہ سے آنے والی میڈیکل رپورٹس میں ردبدل کردیا جائے گا، نواز شریف برطانیہ میں جہاں رہے وہاں کی تفصیلات طلب کی جائیں۔