Monday, September 16, 2024

نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا فل بنچ ٹوٹ گیا

نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا فل بنچ ٹوٹ گیا
April 2, 2018

 لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ کا نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا فل بنچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا ۔

 لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف مریم نواز اور دیگر کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی اور توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواستوں پر سماعت کرنے والا فل بنچ ایک بار پھر تحلیل ہو گیا۔

 جسٹس شاہد مبین نے درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی ۔

 شہری آمنہ ملک اور منیر احمد نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کے توسط سے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ۔

 درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد نواز مریم اور دیگر عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں ۔ پیمرا عدالیہ مخالف تقاریر کی نشریات پر پابندی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کر رہا۔ عدالت نواز شریف مریم نواز اور دیگر کی عدلیہ مخالف تقاریر کی نشریات پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے ۔

 درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالت نواز شریف مریم نواز اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے ۔