Tuesday, April 23, 2024

نواز شریف کے تعینات کردہ بلوچستان کے صدر بھی عہدے سے فارغ

نواز شریف کے تعینات کردہ بلوچستان کے صدر بھی عہدے سے فارغ
April 21, 2018
لاہور  ( 92 نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق پارٹی  نواز شریف کی جانب سے تعینات کردہ عہدیداروں کو فارغ کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ شہباز شریف نے  سندھ کے صدر کے بعد بلوچستان کے صدر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ۔ ثنااللہ زہری کو فارغ کرنے کا فیصلہ پارٹی اجلاس میں کیا گیا۔،عبدالقادر بلوچ قائم مقام صوبائی صدر بنادیا ۔ جمال شاہ کاکڑ اور میر افضل مندوخیل قائم مقام سینئر نائب صدرمقرر کر دیئے گئے ، شہبازشریف نے ثناء اللہ زہری کو پارٹی خدمات پرخراج تحسین پیش کیا۔